سرسی:24/ نومبر (ایس اؤنیوز)سرسی تعلقہ کے تمام مسلمانوں کو ایک متحدہ پلیٹ فارم پر لانے اور مختلف مسلم فورمس کو مستحکم کرنے کے اہم مقصد کو لے کر اترکنڑا ضلع کے نارتھ کینرا مسلم یونائیٹیڈ فورم نے سرسی تعلقہ کی کئی ایک مسلم جماعتوں کے ساتھ اقرأ ہائی اسکول میں ایک نشست کا انعقاد کرتے ہوئے ضلع کے مرکزی مقام کی یونٹ کو مستحکم کرنے کےلئے ایک اہم میٹنگ کو منعقد کرنے کافیصلہ لیا۔
میٹنگ میں فورم کے نمائندوں نے سرسی یونٹ کو مضبوط ومستحکم کرنے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ میٹنگوں کا اہتمام اور ممبران کو شرکت کی دعوت دینے پر زور دیا اور بتایا کہ سبھی ممبران کو فورم کی سرگرمیوں سے واقف کرایا جائے۔چونکہ سرسی ضلع کے مرکزی مقام پر واقع ہے اس لئے مسلمانوں کا مضبوط و مستحکم ہونا بہت ضروری ہے۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں سرسی تعلقہ کے مسلمانوں کی موجودہ صورت حال پر غور وخوص بھی کیاگیا، اسی دوران میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ 16دسمبر کو سرسی کے مسلم ادروں اور تنظیموں کی رحمانیہ کمونٹی ہال میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر فورم کے صدر امتیاز عمر شیخ، جنرل سکریٹری محسن قاضی ، نائب صدر نصیر خان، عثمان تڈکوڑ ہلیال، عبدالطیف شیخ، شفیع جناب، محمد اقبال سمیت سرسی یونٹ کے دیگر ممبران بھی شریک تھے۔